سکھر (بیورو رپورٹ) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جمعیت علماء اسلام کے رہنما خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت 2اگست تک ملتوی کردی۔ سماعت کے دوران فریادی فریق کے مولانا راشد سومرو، وکیل اطہر عباس ودیگر پیش ہوئے تاہم ملزمان فریق کے وکلاء کی غیر موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔ واضح رہے کہ 10برس قبل جے یو آئی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو سکھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔