• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپتالوں سے مسلسل غیر حاضر ملازمین کو سبکدوش کر دیا جائے، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جوملازمین بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپتالوں سے مسلسل غیر حاضر ہیں انہیں قوانین کے تحت ملازمت سے سبکدوش کر دیا جائے، بلدیہ کے اسپتالوں کو بہتر طریقے سے چلانے کے لئے اگلے دس روز میں تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اپنی تجاویز پیش کریں، عباسی شہید اسپتال میں طبی سہولتیں بہتر بنائی جائیں اور تمام شعبوں کو فعال کیاجائے،ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور تمام اسپتالوں میں بایو میٹرک سسٹم لگایا جائے ،یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز اپنے دفتر میں محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہریوں کو طبی خدمات کی فراہمی پر کثیر رقم خرچ کرتی ہے،سینئر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکاؤنٹس میڈیکل ڈپارٹمنٹ راشد سبزواری کو ان کی غیر حاضری پر معطل کر دیا گیا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ لانڈھی میں واقع کے ایم سی کے مردہ خانہ کو فعال کیا جائے، کراچی کے مختلف علاقوں میں جدید سرد خانے بنانے کے حوالے سے فوری رپورٹ پیش کی جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید