کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ریکارڈ گرمی کی وجہ سے کراچی بار ایسوسی ایشن نے دس روز کیلئے کالا کوٹ پہننے سے استثنیٰ مانگ لیا اور سیشنز ججز کو خط لکھ دیا ، کراچی بار کے جنرل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ موسم کی شدت کی وجہ سے وکلاء کو دس روز کے لیے کالا کوٹ پہننے سے استثنیٰ دیا جائے،اس ہیٹ ویو میں وکلاء کے لیے کالا کوٹ پہننا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔