• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری کا فیصلہ قبول نہیں ‘وکلاء تنظیمیں

کوئٹہ ( این این آئی) پا کستان بار کو نسل ، بلوچستان با ر کونسل اور بلو چستان ہا ئیکو ر ٹ بار ایسو سی ایشن نے مشتر کہ بیان میں سپر یم کو رٹ میں ایڈ ہا ک ججز کے تقر ر ی کے فیصلے کو مستر د کر تے ہو ئے کہا ہےکہ ایک سازش کے تحت سپر یم کورٹ جیسے ادارے کو متنا ز عہ بنا یا جار ہا ہے سپر یم کورٹ میں کیسز کے التو اکی اصل وجہ سپر یم کو ر ٹ کے اندر ججز میں ہم آ ہنگی کا فقد ان ہے سپر یم کورٹ سیا سی کیسز میںمصروف ہے جبکہ عام لوگوں کے کیسز سالہا سال سے التو اءکا شکار ہیں ۔ بیا ن میں کہاگیا کہ ایڈ ہا ک ججز کی تقر ر ی الجہاد ٹر سٹ کی خلاف وزری ہے اس وقت ملک سیا سی بحر ان کا شکار ہے جس کی وجہ سے پار لیمنٹ اور سیا سی جما عتوں پر سو ا لا ت اٹھ رہے ہیں جبکہ عد لیہ کی کار کر د گی پر بھی سو ا لات جنم لے رہے ہیں اور ما ضی میں کچھ ریٹا ئر ڈ ججز کے متنا ز عہ فیصلے کی وجہ سے ادارہ پہلے سے تنقید کی زد میں ہے ایک بار پھر ان ریٹا ئر ڈ ججز کو دو بارہ ایڈ ہا ک پر تقر ری ادارے کی سا کھ کو نقصا ن پہنچا نے کے متر ا د ف ہے بیا ن میں پا کستان بار کو نسل کے سات ارکان ، سند ھ ہا ئی کو ر ٹ بار ، خیبر پشتو نخواا ہا ئیکو ر ٹ بار اور کر ا چی بار ایسو سی ایشن سمیت ملک بھر کی وکلا ء تنظیموں نے اس تقر ر ی کو مستر د کر دیا ہے جس کا خیر مقد م کر تے ہیں اس وقت سپر یم کو رٹ میں چھٹیاں چل رہی ہیں جبکہ چیف جسٹس اکتو بر میں ریٹا ئر ہو ر ہے ہیں اگر ایڈ ہا ک ججز ضر وری ہے تو اس کا فیصلہ آ نے والے چیف جسٹس کریں ۔
کوئٹہ سے مزید