• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے تحت مساجد اور گراؤنڈز میں نماز استسقاء ادا کی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی اپیل پر شدید حبس و گرمی سے نجات اور بارشوں کے لیے جمعہ کو شہر بھر میں سیکڑوں مساجد اور مساجد سے متصل گراؤنڈز میں بعد نماز جمعہ نماز استسقاء ادا کی گئی جس کی امامت ائمہ مساجد و علمائے کرام و جماعت اسلامی کے مقامی ذمہ داران نے کی، نماز استسقاء میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہر میں باران رحمت کے برسنے اور شدید حبس و گرمی سے نجات کی دعائیں کی گئیں،دریں اثناء منعم ظفر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ ہم سندھ حکومت،کے ایم سی اورکے الیکٹرک کے حکام کو بھی ایک بار پھرمتوجہ کریں گے کہ وہ بارشوں کے بعد پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے وقت ضائع کیے بغیر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور باران رحمت کو عوام کے لیے زحمت بننے سے بچائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید