• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھرتی عمل کی مانیٹرنگ اور شفافیت یقینی بنائی جائے، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی اور نئی بھرتی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،میٹنگ میں ڈی آئی جی سکیورٹی محمد جواد طارق ، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ عبد الحق عمرانی ،اے آئی جی سپیشل برانچ یاسر آفریدی، ایس ایس پی سی ٹی ڈی ڈاکٹر محمد اقبال اور لاءآفیسر نے شرکت کی۔آئی جی نے پولیس افسران کو وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے سمیت محرم الحرام کے حوالے سے آئندہ جلوسوں اور مجالس کے موثر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ بھرتی کے عمل کی مانیٹرنگ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے ۔
اسلام آباد سے مزید