• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ چکرا گوٹھ کیس، تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر گواہ پیش کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم لندن کے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر کے خلاف سانحہ چکرا گوٹھ کیس میں تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پراسیکیوشن اور تفتیشی حکام گواہوں کو پیش کرنے میں ناکام رہے۔عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے گواہوں کو سمن بھی جاری کردیئے۔ایم کیو ایم لندن کا بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس مما سمیت دیگر ملزمان پیش کیے گئے۔ٹارگٹ کلر رئیس مما کو جیل میں بی کلاس کی سہولیات فراہمی سے متعلق درخواست پر بھی دلائل طلب کرلیے گئے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔عدالت نے کیس کی سماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی ۔پراسیکوشن کے مطابق مقدمے میں بدنام زمانہ ٹارگٹ کلرز رئیس عرف مما، کامران عرف مادھوری ، شاہ جہان عرف شٹن ، ظہیر عرف فنٹر سمیت 21 ملزمان شامل ہیں ، ایم کیو ایم کے تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی سمیت 5 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے، پولیس کے مطابق ملزم رئیس مما نے 2011 میں کورنگی میں اپنی دہشت اور اجارہ داری قائم رکھنے کیلیے چکرا گوٹھ میں پولیس وین پر حملہ کیا، فائرنگ سےریزورپولیس کے 3اہلکار جاں بحق اوراہلکار سمیت 27 افراد زخمی ہوئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید