کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نیو کراچی میں ریلی پر فائرنگ کر کے 2 افراد محمد سلیم اور ارشد کو قتل کرنے کے الزام سے 3 ملزمان محمد حیدر عرف چھوٹا، سید حیدر عباس رضوی، کامران عرف پٹھان کو کو بری کر دیا، وکیل صفائی نے کہا کہ استغاثہ میرے موکلین کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا، پولیس کے مطابق مفرور ملزمان میں حسن عسکری عرف نوید اور نامعلوم شامل ہیں ، واقعہ 24 اگست 2018 کو پیش آیا ۔