کراچی (اسٹاف رپورٹر )مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)کے سیکریٹری جنرل شاہد فرازنے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں پیپلز پارٹی کی کراچی دشمن پالیسیوں کے تسلسل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے عوام پر ʼʼای چالانʼʼ کے نام پر جو ظلم کیا جا رہا ہے، وہ دراصل پیپلز پارٹی کی اس سوچ کا تسلسل ہے جو ہمیشہ شہری سندھ کو معاشی دباؤ اور نفسیاتی اذیت میں مبتلا رکھنا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا دہرا نظام حکمرانی شہری اور دیہی کی تفریق کو نا صرف مزید گہر ا کرنے کا باعث بن رہا ہے بلکہ نفرت اور دوریوں میں اضافے کا سبب بن رہا ہے، انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کے نام پر کراچی کے عوام پرای چلان کے نام پر مسلط کردہ نیا عذاب قبول نہیں، کراچی وہ شہر ہے جو ملک کو 70فیصد سے زائد ریونیو دیتا ہے، مگر بدلے میں اسے صرف سزا دی جاتی ہے۔