• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرائمز، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشی میں ملوث گروہ کے 3 کارندے گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر )رینجرز نے پیر آباد اورنگی ٹاؤن مسلم آباد نمبر 2 سے اسٹریٹ کرائمز، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کے 3 کارندوں شہروز ولد فیروزخان، جنت گل ولد رحیم گل اور نعمان خان ولد زرگون خان کو گرفتار کرکے ایک 222 رائفل ایک 9 ایم ایم پستول ، ایک 30 بور پستول ، 30 بور کے 7 میگزین، ، 7 خنجر،200 گرام چرس، 13 موبائل فونز اور دیگر اشیا برآمد کر لیں ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید