کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائٹ سپر ہائی وے فقیراگوٹھ میں 5 سالہ احسن ولد نوید کھلےمین ہول میں گرکرجاں بحق ہوگیا،پولیس نے بتایاکہ متوفی اتوار کی شام لا پتا ہوا تھا، متوفی بچے کے لواحقین نے تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہیں ملا ، اہلخانہ نے اتوار کی شب پولیس سے رابطہ کیا اور جس پر پولیس نے بھی لواحقین کے ہمراہ بچے کی تلاش شروع کی،پیرکو بچے کی لاش کھلے میں ہول سے مل گئی۔