• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چڑیا گھر سے لاپتا 5 سالہ بچی مل گئی، لیاقت آباد کی فیملی اپنے ساتھ گھر لے گئی تھی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گارڈن چڑیا گھر سے اتوار کی شام کو لاپتا ہونے والی 5 سالہ بچی مل گئی، لیاری کی رہائشی عافیہ اپنی فیملی کے ہمراہ سیر تفریح کے لیے آئی تھی ، چڑیا گھر انتظامیہ نے بچی کے والد محمد ابراہیم کو بتایا تھا کہ چڑیا گھر میں اندر سی سی ٹی وی کیمرے موجود نہیں ہیں، عافیہ لیاقت آباد کی فیملی کو ملی جسے وہ اپنے ساتھ گھر لے گئے تھے،لیاقت آباد الیاس گوٹھ کے رہائشی نے سوشل میڈیا پر گمشدگی کی پوسٹ دیکھ کر والدین سے رابطہ کیا تھا ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید