• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشتاق اختر جنگ یونین کے صدر شکیل یامین کانگا جنرل سیکرٹری منتخب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مشتاق اختر جنگ پبلی کیشنز ایمپلائز کے صدر جبکہ شکیل یامین کانگا بھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے، پیر 30مارچ کو جنگ یونین آفس میگ بلڈنگ میں ہونے والے انتخابات کیلئے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین سید احد علی جبکہ کمیٹی میں ہمایوں ظفر اور خالد جمیل شامل تھے، اس سے قبل سلیم اللہ صدیقی جوائنٹ سیکرٹری، محمد سعید خازن اور اراکین مجلس عاملہ کیلئےسید لیاقت علی، جاوید اختر، محمد یاسین، محمد توحید، رفیق احمد، خالق خان پاکی اور اُسامہ عباسی بلامقابلہ منتخب قرار پاچکے ہیں،دریں اثناء کے یو جے کے صدر طاہر حسن اور جنرل سیکرٹری سردار لیاقت نے کامیاب عہدیداروں اور اراکین کو مبارک باد پیش کی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید