کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) منگھوپیر پختون آباد گلی نمبر 4 میں فائرنگ کے واقعہ میں 35 سالہ نور محمد ولد غلام محمد شدید زخمی ہو گیا جو عباسی شہید اسپتال میں دوران علاج چل بسا،پولیس کے مطابق مقتول دوائی لینے نکلا تھا، ورثاء کا کہنا ہے کہ اس کی جیب میں پیسے تھے جو غائب ہیں ،واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا ہے یا کوئی ذاتی رنجش اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے، مقتول کا آبائی تعلق پشین سے ، چار بچوں کا باپ اور گارمنٹس فیکٹری میں کام کرنے کے ساتھ ریڑھی بھی لگاتا تھا، دریں اثنا شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 31 اے مرتضیٰ مسجد کے قریب اتوار کو فائرنگ کے واقعہ میں شدید زخمی ہونے والا 50 سالہ کریم داد ولد اللہ ورایو دوران علاج جناح اسپتال میں دم توڑگی،پولیس کے مطابق بچوں کی لڑائی پر جھگڑا ہوا تھا جو بڑھ گیا۔