کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گارڈن ویسٹ میں شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر مبینہ خودکشی کر لی،تفصیلات کے مطابق گارڈن ویسٹ حسن لشکری میں واقع گھر میں فائرنگ کے واقعہ میں زخمی خاتون اور جاں بحق مرد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 35 سالہ سلیمان ولد بلال اور زخمی خاتون کی پروا شاہ زوجہ سلیمان کے نام سے کی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی بیوی کو لائسنس یافتہ پستول سے گولی ماری جو اس کے کندھے کو چھوتے ہوئے گردن پر لگی ،متوفی کی بہنیں اسے پکڑنے آئیں تو متوفی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ، متوفی نے زخمی خاتون سے دوسری شادی کی تھی جبکہ پہلے بیوی کو اس نے طلاق دے دی تھی، متوفی کی پہلی بیوی سے دو اور دوسری سے ایک بچہ ہے، متوفی سلیمان رینٹ اے کار کا کام کرتا تھا ،پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول اور تین خول تحویل میں لے لئے ہیں۔