کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے 7 سالہ بچے قتل کرنے کے ملزم سفیان کی درخواست ضمانت مسترد کردی، عدالت نے ملزم سفیان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ ملزم پر الزام سنگین نوعیت کا ہے لہذا ضمانت نہیں مل سکتی،پولیس کے مطابق فروری 2024 میں ابان کو اس کے کزن نے چھری سے گلا کاٹ کر قتل کردیا تھا۔