کراچی (اسٹاف رپورٹر)کسٹمزجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی نے دبئی سے آنے والے ایک مسافر سے جسم میں چھپائے گئے 102 قیمتی پروسیسرز برآمدکر لئے ،جن کی مالیت 70 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے ،کسٹمز ذرائع کے مطابق دبئی سے آنے والی پرواز کے ایک مشکوک مسافر نے گرین چینل کے ذریعے نکلنے اور روکنے کا اشارہ کیا تو فرار ہونے کی کوشش کی تاہم کسٹمز اہلکاروں نے مستعدی دکھاتے ہوئے اسے قابو کر لیا۔