• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معمر شخص نے مبینہ خود کشی کرلی، 3 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر 15میں ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، معمر شخص نے پھندا لگا کر مبینہ خود کشی کرلی ، پانی کے ٹینک سمیت مختلف علاقوں سے3افراد کی لاشیں ملیں ،تفصیلات کے مطابق ملیر 15ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر 40سالہ ممتاز شاہ ولد شاہ محمد جاں بحق ہوگیا ، لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی، شرافی گوٹھ کے علاقے مرتضیٰ چورنگی کے قریب زیر تعمیر پانی کے ٹینک میں تعفن اٹھنے پر علاقہ مکینوں نے پولیس کو طلب کرلیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر پانی کے ٹینک سے ڈوبی ہوئی لاش نکال کر جناح اسپتال منتقل کی، پولیس نے بتایا کہ متوفی کی عمر 38سے 40سال کے درمیان ہے جس کی فوری شناخت بھی نہیں ہوسکی، ڈاکٹروں نے پولیس کو بتایا کہ لاش پندرہ سے بیس روز پرانی ہے ، پولیس نے لاش سردخانے منتقل کردی ، پرانا گولیمار روڈ پر سڑک کنارے 58سالہ گلاب ولد حیات کی لاش ملی جسے پولیس نے سول اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق متوفی کی وجہ موت فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی،لاش سردخانے منتقل کردی،منگھوپیر کے علاقے بھٹو کالونی نزد ایف گیارہ بس اسٹاپ کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل تاہم لاش کی فوری طور پر شناخت ممکن نہیں ہوسکی، پولیس نےلاش سردخانے منتقل کردی، علاوہ ازیں فیڈرل بی ایریا بلاک 6 میں واقع گھر سے 62 سالہ راشد ولد تجمل حسین کی پھندا لگی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق متوفی اپنی بوڑھی والدہ کے رہائش پذہر اور ذہنی مسائل کا بھی شکار تھا،پولیس نے بتایا ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ کہ متوفی نے رسی کا پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید