علی خامنہ ای کی تدفین و چہلم، حکومتِ پاکستان ایرانی زمینی راستے فوری کھولے، مجتبیٰ خامنہ ای زائرین کیلئے ایران کو عارضی طور پر ویزہ فری قرار دیں،شیعہ علماء کونسل
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے لیے زمینی راستے فوری طور پر کھولے جائیں، انہوں نے رہبرِ معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے بھی درخواست کی ہے کہ رہبرِ شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تدفین و چہلم کے موقع پر زائرین کے لیے ایران کو عارضی طور پر ویزہ فری قرار دیا جائے تاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے آنے والے عقیدت مند بلا رکاوٹ اس عظیم مذہبی موقع پر شرکت کر سکیں، لاکھوں عقیدت مند اپنے روحانی پیشوا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایران جانے کے خواہشمند ہیں، محدود مدت کے لیے ویزہ فری پالیسی کا نفاذ بروقت اور قابلِ تحسین اقدام بلکہ یہ امتِ مسلمہ کے اتحاد، یگانگت اور دینی وابستگی کا بھی عملی مظہر ہوگا ۔