پشاور(مانٹیرنگ ڈیسک)خیبر پختو نخوا کے ضلع ہنگو کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اب تک کراچی کے ضلع کیماڑی، حیدرآباد، جام شورو، چمن، پشین اور لاہور سمیت ملک کے 51اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں نو بچے پولیو سے متاثر ہو چکے ہیں۔ بلوچستان کے ضلع ژوب کے ڈیڑھ سالہ بچے کے پولیو سے معذور ہونے کی خبر کل ہی سامنے آئی ہے۔