لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہاہے کہ محکمہ خزانہ نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی ختم ہو جانے والی 197 آسامیوں کی منظوری دے دی ہے ۔ صوبائی وزیرنے کہاکہ ایچ آر مکمل ہونے پر ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی کارکردگی مزید بہتر اور استعدادکار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اورنظام صحت کی بہتری اور عوام کی آسانی کیلئے تعمیری اقدامات جاری رہیں گے۔