پشاور(لیڈی رپورٹر) محکمہ خوراک نے 4لاغر اور تین مردہ بھینسیں برآمد کر کے ملزم کو جیل بھیج دیا۔ محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر راشننگ فوڈ کنٹرولر جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ‘ فوڈ انسپکٹر مسعود الرحمن اور محکمہ پولیس کی ٹیم نے پشاور موٹروے ٹول پلازے پر مشترکہ طور پر کارروائی کی اس دوران فیصل آباد سے مزدہ گاڑی کے ذریعے پشاور لائے جانیوالے 4 لاغر اور تین مردہ بھینسوں کو محکمہ خوراک نے قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کرلیا جس کو ضروری کارروائی کے بعد جیل بھیج دیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار مزدہ ڈرائیور نے لاغر اور مردہ بھینسوں کو پشاور اور چارسدہ میں قصابوں کو سپلائی کرنے اور مہنگے داموں فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔