• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کان میں ویکس جمع ہو ناقدرتی، ٹوٹکوں، غیر موزوں علاج سے انفیکشن کا خدشہ

راولپنڈی (  خصوصی  نمائندہ) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے سرجن ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے کہا ہے کہ حالیہ موسم برسات کے دوران کان میں ویکس کا جمع ہو جانا ایک فطری عمل ہے۔ کان میں کسی بھی نوکیلی شے سے خارش نہ کی جائے نہ ہی نیم حکیموں کے طریقہ علاج یا غیر مناسب ادویات کا استعمال کیا جائے، اس سے کان کی انفیکشن بڑھ سکتی ہے اور قوت سماعت بھی متاثر ہو سکتی ہے ۔متعدی امراض کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے کہا کہ درجہ حرارت میں اضافے، ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے اور موسم برسات کے دوران حبس اور گرمی کی وجہ سے کانوں میں ویکس کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس سے کان بھاری محسوس ہوتے ہیں کان میں آوازیں سنائی دیتی ہیں اور خارش محسوس ہوتی ہے۔ اس صورتحال کے تدارک کے لئے ضروری ہے کہ ماہر معالج سے مشورہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مشین کی مدد سے کان میں جمی ہوئی ویکس کی اضافی مقدار باسانی نکالی جا سکتی ہے۔
اسلام آباد سے مزید