کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن صباء کاکڑ نے کہا ہے کہ سیاست عبادت سمجھ کر کرتی ہوں، شہید محترمہ نے عوام کے ساتھ مل کر آمروں کا مقابلہ کیا، ہمیں شہید محترمہ کے عوامی خدمت کے مشن کو آگے لے کر چلنا ہے۔بینظیر بھٹو امن ،برداشت اور جمہوریت کی پالیسی پر کار بند رہیں، ملک میں جمہوریت کی بحالی و استحکام اور آئین کی بالا دستی کیلئے بھر پور جدو جہد کی۔انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے خواتین کیلئے بھرپور کام کیا، دوسری جماعتیں امیروں کو مزید امیر اور غریبوں کو مزید غریب کر رہی ہیں، پارٹی نے غریب اور بزرگوں کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر پی پی پی خواتین ونگ پاکستان فریال تالپور کی پارٹی کیلئے بڑی خدمات ہیں، بلاول بھٹو زرداری ملک کے پسے ہوئے طبقات کیلئے امید کی کرن ہیں،پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس کے قائدین اور کارکنوں نے ملک کی ترقی اور جمہوریت کی بقاء کیلئے بے شمار قربانیاں دیں ،شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔