کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلشن اقبال قائد اعظم کالونی میں ملزمان نے دن دیہاڑے شہری کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں بے خوف ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں،ملزمان نے موبائل فون پر بات کرتے موٹر سائیکل سوار شہری کا تعاقب کیا اور گھر کی دہلیز پر رکتے ہی آ پہنچے ، ملزمان نے شہری سے موبائل فون چھینا اور اطمینان سے شہری کی جیبیں کھنگالتے رہے اور شہری سے نقد رقم اور موبائل فون چھین کر با آسانی فرار ہو گئے،واردات گزشتہ روز پیش آئی۔