کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے گھروں میں گھس کر ڈکیتیاں کرنے والے مغیری گینگ کے 2کارندوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق 13جولائی مکان نمبر KE.4370 سیکٹر 5ایف کچی آبادی خمیسہ گوٹھ میں فاروق حیدر نامی شہری کے گھر میں گھس کر ملزمان نے اپنےدیگر ساتھیوں کہ ساتھ ملکر ڈکیتی کی تھی۔ملزمان نے گھر سے نقد رقم تقریباً 6لاکھ روپے ، طلائی زیورات اور 2عدد موبائل فون لوٹ کر لے گئے تھے۔ واردات کا مقدمہ الزام نمبر 449/2024 بجرم دفعہ 395 تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں درج ہے ۔نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت یاسین مغیری ولد علم دین اور امید علی ولد قادر بخش کے نام سے ہوئی ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پستول، ڈکیتی میں چھینا گیا موبائل فون اور نقد رقم 50 ہزار روپے برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا گینگ 7سے 8 ملزمان پر مشتمل ہے اور ملزمان اکثر اوقات رات میں ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کہ علاقوں میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر کر گھروں میں گھس کر ڈکیتیاں کرتے ہیں ۔