• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل ریاضی اولمپیاڈ‘ امریکہ‘ چین‘ جنوبی کوریا‘ بھارت کی پوزیشنیں

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان نے بین الاقوامی ریاضی اولمپیاڈ 2024ء میں چاندی اور کانسی کے تمغے جیت لئے۔ پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے مطابق پاکستان نے 11سے 22جولائی کو منعقد ہونے والے عالمی مقابلے میں برطانیہ کے شہر باتھ میں منعقدہ 65ویں بین الاقوامی ریاضی اولمپیاڈ (آئی ایم او 2024ء) میں چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔ کراچی کے طالب علم رضی حسن منصور نے چاندی اور کراچی سکول کے محمد احمد بھٹی نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ لاہور کے سندس سکول کے محمد مہد عارف نے آئی ایم او 2024ء میں پاکستان کیلئے آنر ایبل مینشن حاصل کیا۔بھارتی منگوڈی‘ آنندہ‘ بنوں تلوار‘ رشید ماتھر نے گولڈ‘ ارجن گپتا نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا وزیراعظم نریندرا مودی کی ٹویٹر پر ہندوستان کے بین الاقوامی ریاضی اولمپیاڈ جیتنے والوں کو شاباش دی ،قبل ازیں گزشتہ ہفتے دو پاکستانی طلباء نے آستانہ قازخستان میں انٹرنیشنل بیالوجی اولمپیاڈ میں دو کانسی کے تمغے جیتے تھے۔ پاکستانی ٹیم نے ایس ٹی ای ایم کیریئر پروگرام کے زیراہتمام اولمپیاڈ میں حصہ لیا جو کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اور اپلائڈ سائنسز کا مشترکہ پروگرام ہے۔ ریاضی کی ٹیم کو کامسیٹس یونیورسٹی‘ لاہور کیمپس میں تربیت دی گئی اور اسکی سرپرستی پروفیسر ڈاکٹر سرفراز احمد اور ڈاکٹر بانی شاکر نے کی۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیراہتمام پی آئی ای اے ایس یونیورسٹی ہر سال چار مضامین فزکس‘ کیمسٹری‘ ریاضی اور بیالوجی میں نیشنل سائنس ٹیلنٹ مقابلہ کراتی ہے۔ پاکستان بھر کے 19شہروں میں منعقد ہونے والے مقابلے میں منتخب طلباء کو سٹیمپ کیریئر پروگرام کے تحت بین الاقوامی اولمپیاڈ میں شرکت کیلئے بھیجا جاتاہے۔ عالمی سطح پر امریکی ٹیم‘ چین اور جنوبی کوریا کی ٹیموں نے فاتحین کے طور پر کامیابیاں حاصل کیں۔ چوتھے مقام پر اولمپیاڈ میں ہندوستان کا کل سکور 167ہے جو تیسرے نمبر پر موجود جنوبی کوریا سے صرف ایک نشان پیچھے ہے۔ جیتنے والی ٹیم یو ایس اے کا کل سکور 192ہے‘ اولمپیاڈ میں تمام 609طلباء جن میں 528مرد اور 81خواتین نے آئی ایم او 2024ء میں حصہ لیا جس میں 108ممالک نے شرکت کی۔ منگوڈی کی کارکردگی نے انہیں مجموعی طور پر پانچویں درجہ بندی پر فائز کیا۔ ہندوستانی ٹیم کے کسی رکن کی اب تک یہ بہترین کارکردگی ہے۔ وزیراعظم نریندرا مودی نے ٹویٹر ایکس پر ٹیم کو مبارکباد دی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ یہ بیحد خوشی اور فخر کی بات ہے کہ ہندوستان بین الاقوامی ریاضی اولمپیاڈ میں اپنی بہترین کارکردگی میں چوتھے نمبر پر آیا ہے۔ ہمارا دستہ چار گولڈ اور ایک سلور میڈل لیکر آیا ہے۔ یہ کارنامہ کئی دوسرے نوجوانوں کو متاثر کریگا۔ انٹرنیشنل میڈیا سے بات کرتے ہوئے جیتنے والی ٹیم نے کہا کہ آئی ایم او نے انہیں ماضی کے تمغے جیتنے والوں ریاض کے ماہرین اور سو سے زائد ممالک کے اپنے ہم عصروں سے ملنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ بھارتی ٹیم میں آدتیا منگوڈی پہلے سے گریڈ گیارہ‘ آنندہ بھادھوری گریڈ بارہ گوہاٹی‘ بنوں تلوار گریڈ دس نوئیدہ‘ رسیل ماتھر ممبئی سے گریڈ بارہ نے گولڈ میڈل حاصل کی۔ ارجن گیتا گریڈ بارہ دلی نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ سدھارت چوپڑہ گریڈ بارہ نے اعزازی تذکرہ حاصل کی۔
اہم خبریں سے مزید