• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا پٹرولیم مصنوعات درآمدی بل 16.91ارب ڈالر تک پہنچ گیا

کراچی(این این آئی)پاکستان کا پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل16ارب91کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔گزشتہ مالی سال پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل6ارب 64کروڑ ڈالر تھا جو اب 16 ارب 91کروڑ ڈالر ہو چکا ہے۔ گزشتہ سال ایک کروڑ 3لاکھ 54ہزار میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں۔پاکستان نے گزشتہ مالی سال 5 ارب 53کروڑ ڈالر مالیت کا 90لاکھ 54ہزار ٹن خام تیل درآمد کیا ۔گزشتہ مالی سال 3ارب 94 کروڑ ڈالر کی ایل این جی بھی درآمد کی گئی۔ پاکستان نے گزشتہ مالی سال تقریبا اناسی کروڑ ڈالر مالیت کی ایل پی جی بھی درآمد کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید