• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کا قومی تحریک میں اہم کردار ہے‘ نذیر بلوچ

کوئٹہ(پ ر)طلباء سیاست سے فارغ التحصیل سابق عہدیداروں، وکلاء ، ڈاکٹرز و دیگر نوجوانوں کی سیاسی نشست زیر صدارت بی ایس او کے سابق چیئرمین نذیر بلوچ ہوئی جس میں بی ایس او کے سابق ارکان مرکزی کابینہ کے سینئر وائس چیئرمین اشرف بلوچ، سابق سیکرٹری جنرل عظیم بلوچ آنلائن شریک ہوئے جبکہ سابق مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ، سابق وائس چیئرمین حفیظ بلوچ، سابق سینئر جوائنٹ سیکرٹری غلام دستگیر بلوچ، سابق جوائنٹ سیکرٹری عاطف بلوچ، نوجوان وکلاء امین مگسی ایڈووکیٹ، صدام بلوچ ایڈووکیٹ، عمران میروانی ایڈووکیٹ، سرفراز بلوچ ایڈووکیٹ، سلیم بلوچ ایڈووکیٹ، میران کمال بلوچ، ڈاکٹر منیر بلوچ سمیت سابق ارکان مرکزی کمیٹی اورزونل ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر موجودہ سیاسی صورتحال و دیگر امور زیربحث آئے۔ شرکاء نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے سیاسی و انسانی حقوق کے معاملے پر نوجوانوں کا متحرک کردار و شرکت اس بات کی عکاسی ہے کہ بلوچ نوجوان سیاسی عمل میں شراکت داری و بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے پرامن سیاسی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہمہ وقت انہوں نے قومی مسائل کو بہترین انداز میں بین الاقوامی سطح تک اجاگر کیا ہے۔ لاپتہ افراد کے ایشو پر نوجوانوں کی شرکت قوم کی عکاسی کرتے ہوئے حوصلہ افزا پیشرفت ہے۔ اس سے پہلے بھی بلوچ طلباء و نوجوانوں نے اپنے کردار سے قومی تحریک میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ اتحاد و یکجہتی اور بلوچ عوام کے متحرک کردار کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔شرکاء نے مزید کہا کہ بلوچستان مزید تقسیم در تقسیم کامتحمل نہیں ہوسکتا ہر سطح پر عوامی شراکت داری کو مضبوط کرنے کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے جب تک بلوچ سیاسی کارکن سیاسی اداروں کی فعالیت تنظیمی سٹرکچر سمیت دیگر کمزوریوں پر توجہ نہیں دینگے مسائل مزید بڑھیں گے۔
کوئٹہ سے مزید