• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی کیخلاف سازش کرنیوالوں کو بے نقاب کیا جائیگا‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، اقبال شاہ ایڈووکیٹ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ اور عمر فاروق ایڈووکیٹ نے ملک کی بربادی کے ذمہ داروں کو عوام بخوبی جانتے ہیں۔عوام ملک دشمن لیڈروں اور ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر لے جانے والوں کو پہچان چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کو جواب دیا جائے گا ہمیں اپنے لیڈر پر فخر ہے ، میں زندگی بھر عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور بانی پی ٹی آئی کے بعد جو بھی ہے وہ پارٹی کا کارکن ہے میرا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں، ہم عمران خان کی سوچ و فکر کے ساتھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ہر قسم کی سازشوںکو ناکام بنایا جائے گا ۔ پارٹی میں رہ کر ملک دشمنوں اور ملک کو لوٹنے والوں کو بے نقاب کریں گے۔