• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ ترقی کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، حیات اللہ کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی کونسل کے رکن حیات اللہ خان کاکڑ نے ایک بیان میں وزیراعلی سرفرازبگٹی کی قیادت میں تیار ہونے والے بجٹ کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ عوامی حکومت کا اس سے اچھا بجٹ پیش کرنا ناممکن تھا سالانہ ترقیاتی پروگرام میں تمام علاقوں کو ترجیح دی گئی ہے جس سے صوبے میں ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی حیات اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں آج بلوچستان کی ترقی وخوشحالی سمیت روشن مستقبل کیلئے ہر شعبہ میں اقدامات کا سلسلہ جاری ہے انشاء اللہ وہ وقت دورنہیں جب بلوچستان بھی ترقی کے میدان میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔
کوئٹہ سے مزید