• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری اللّٰہ دتہ کی اہلیہ اور شعیب میرپوری کی بھابھی وفات پا گئیں

برمنگھم (پ ر) چوہدری اللّٰہ دتہ کی اہلیہ اور مولانا شعیب احمد میرپوری کی بھابھی وفات پاگئیں۔ نمازہ جنازہ میں مولانا شعیب احمد کے بھائی حاجی حبیب احمد، الیاس احمد، محمد حنیف، فیاض احمد سابق میئر بانبری کے علاوہ چوہدری محمد مشتاق، چوہدری عبدالرزاق، چوہدری محمد یونس، چوہدری یوسف ، برادری کے افراد برطانیہ کے طول و عرض سے جنازہ میں شریک تھے۔ ان کے علاوہ حاجی ذوالفقار قریشی ڈڈلی، حاجی عبدالجبار قریشی، عبدالرحمٰن قریشی، قاری سید یعقوب علی، محمد عبدالرئوف ریاض اور دوست و احباب بھی شریک جنازہ تھے۔ مولانا محمد عبدالہادی العمری، مولانا حفیظ اللہ خان المدنی، قاری ذکاء اللہ سلیم، عجائب خان، ڈاکٹر عبدالرب ثاقب اور دیگر علمائے کرام نے مولانا شعیب احمد میرپوری امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک ان کی بھابھی کی مغفرت فرمائے، مرحومہ کی عمر 80 برس تھی۔

یورپ سے سے مزید