راولپنڈی ( آن لائن ) اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ کے مالیاتی اسکینڈل پر مبنی القادر ٹرسٹ ریفرنس کی اہم گواہ سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال پر جرح مکمل ہونے کے بعد ریفرنس کی سماعت 26جولائی تک ملتوی کر دی۔ اب تک ریفرنس میں 34گواہوں کے بیان ریکارڈ ہو چکے ہیں جبکہ ملزمان کے وکلا نے 33گواہان پر جرح کی کاروائی بھی مکمل کر لی ہے۔عدالت نے نیب کے ایک اور گواہ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عمیر راتھر کا بیان بھی قلمبند کر لیاہے جبکہ خیبر پختونخواکے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے عدالت کے روبرو ریکارڈ میں ترمیم کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے ترمیم شدہ بیان کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔