کراچی(عبدالماجد بھٹی) کولمبو میں آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں افغانستان بورڈ کے حکام نے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کو یقین دلایا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم فروری میں آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے پاکستان آئے گی اس بارے میں میڈیا گمراہ کن خبریں پھیلا رہا ہے۔ کوئی وجہ نہیں کہ افغان ٹیم پاکستان نہ جائے اس ملاقات میں چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر بھی موجود تھے۔پی سی بی چیئرمین کو میٹنگ کے بعد یقین ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آکر میچ کھیلے گی میٹنگ میں بھارت نے کسی موقع پر یہ تاثر نہیں دیا کہ ان کی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی ۔ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپنز ٹرافی کابجٹ بغیر کسی تشویش کے منظور ہوگیا۔بھارت یا کسی ملک نے ہائی برڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں کی اور بھارت کےمیچ پاکستان سے باہر لے جانے پر بھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔