کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں پہلی بار کمپنی بنچ تشکیل دے دیئے گئے ۔سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس محمد شفیع صدیقی نے کمپنیز ایکٹ سیکشن 5 کی ذیلی دفعہ 4 کے تحت سندھ ہائی کورٹ کی پرنسپل سیٹ کراچی میں دو کمپنی بینچ تشکیل دے دیئے۔جسٹس محمد فیصل کمال عالم اور عزت مآب جسٹس عدنان اقبال چودھری پر مشتمل یہ بنچ سندھ ہائی کورٹ میں قائم ہونے والی پہلی کمپنی بنچ ہے۔معزز جج صاحبان تجارتی اور ریگولیٹری تنازعات میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور قانونی منظر نامے پر نمایاں نظر آنےوالے متعدد اہم فیصلے دے چکے ہیں۔