• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی انجمن تاجران شالیمار روڈ خیر المعارف، ماڈل ٹاؤن ٹی چوک کے تاجروں کا مہنگائی کیخلاف ہنگامی اجلاس

ملتان(سٹاف رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران شالیمار روڈ خیر المعارف روڈ ماڈل ٹاؤن ٹی چوک کے تاجروں کی جانب سے مہنگائی ،بجلی اور پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافےکے خلاف ہنگامی اجلاس ہو ا جس میں مختلف مارکیٹوں کے صدور وعہدیدران نے شرکت کی، آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ،سیکرٹری اطلاعات ونشریات ملتان شہر ملک منیر ہانس،صدر شالیمارملک ذیشان ہانس و دیگر رہنمائوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے مارکیٹس اور بازاروں میں ہو کا عالم ہے ، شہریوں کی قوت خرید ختم ہو کر رہ گئی ہے ،حکمران ہوش کے ناخن لیں اور بجلی کی قیمت میں غیر قانونی ٹیکس ختم کریں ۔
ملتان سے مزید