پشاور (وقائع نگار)صوبائی دارلحکومت پشاور میںبجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ کیساتھ ساتھ ٹرپنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،ٹرپنگ کے باعث گھروں میں قیمتی برقی آلات جلنے لگے ہیں شہریوں نے اس حوالے سے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ حل کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبورر ہونگے پشاور شہر کے اکثر علاقوں میں ہر 5 منٹس کے بعد بجلی ٹرپ کرجاتی ہے اور 10 مینٹس تک غائب رہتی ہے جبکہ ہر پانچ منٹ کے بعد بجلی ٹرپ کرجانے سے شہری انتہائی مشکلات سے دو چار ہے۔ شہریوں کے مطابق ایک جانب شدید گرمی میں دوسری جانب ٹرپنگ نے زندگی اجیرن کر دی ہے ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ تو برقرار ہے ہی مگر اب یہ ٹرپنگ کا عذاب الگ سے ہے۔