کراچی (اسٹاف رپورٹر )مختلف حادثات میں باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے،تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے ناردرن بائی پاس افغان کٹ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں،پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 20 سالہ ظہور احمد ولد اسماعیل اور 52 سالہ اسماعیل ولد دوست محمد کے ناموں سے کی گئی ،متوفین باپ بیٹا تھے ،گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے نجی رہائشی سوسائٹی کے انڈر بائی پاس کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا ،عباسی شہید اسپتال میں شناخت محمد آصف کے نام سے کی گئی،سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے احسن آباد میں کمپنی میں پراسرار طور پر چھت سے گرکر16 سالہ دیدار جاں بحق ہوگیا،متوفی کی لاش عباسی شہیدہسپتال لائی گئی ۔