کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سعودآباد پولیس نے شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والے انتہائی مطلوب گروہ کے کارندوں حسنین، معیار علی، احمد، منور اور علی حیدرکو گرفتار کرکے دو پستول اور چھینی ہوئی 4 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں،ملزمان کا گروہ سعودآباد، کالا بورڈ اور ملیر ٹنکی مارکیٹ میں وارداتیں کرتا تھا اور شہریوں کے قیمتی موبائل فون اور نقدی رقم چھین کر باآسانی فرار ہوجاتا تھا، 5 رکنی گروہ سے ڈکیتی راہزنی لوٹ مار کی متعدد وارداتوں کا انکشاف بھی ہوا،پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا گروہ کار سوار فیملیز کو بھی لوٹ مار کا نشانہ بناتا تھا،ڈاکس پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم اختیار علی کوگرفتار کرلیا،ملزم نے گزشتہ روز فشری میں ساتھی ملازم عمران کو گولی مار کر زخمی کیا تھا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے ذاتی رنجش / لڑائی جھگڑے کی بناء پر فائرنگ کرکے ساتھی ورکر کو زخمی کیا۔