پشاور( وقائع نگار ) لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ایمرجنسی گیٹ پر گاڑیوں اور رکشوںکے رش کے باعث ہسپتال تک مریض پہنچانا محال ہوگیا۔حکام کی جانب سے ہسپتال کے ایمرجنسی گیٹ کے سامنے گاڑیاں اور رکشے کھڑے نہ کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔رات8 بجے کے بعد ٹریفک پولیس کے جاتے ہی رکشہ ڈرائیور ہسپتال کے ایمرجنسی گیٹ کے سامنے لائنیں لگاکر کھڑے ہونے سڑک کے درمیان سواری اٹھانے سے سڑک بند ہو جاتی ہے اور یہ سلسلہ صبح تک جاری رہتا ہے جسکی وجہ سے ایمبولینسسز اور پرائیویٹ گاڑیوںمیں ہسپتال آنیوالے مریض پھنس کر رہ جاتے ہیں جنہیں ایمرجنسی تک پہنچانے میں شدید مشکلات درپیش ہوتی ہیں