کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے موٹرسائیکل چھیننے و چوری کرنے والے چار گروہ کے چار کارندوں سمیت 12افراد کو گرفتار کر کے چار مسروقہ موٹرسائیکلیںاور منشیات قبضے میں لے لی ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شہید جمیل کاکڑ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری رحمان جبکہ تھانہ زرغون آباد پولیس نے موٹرسائیکل چوری کرنے والے گروہ کے کارندے و مفرور ملزم خیال محمد کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکل اور چار کلو چرس جبکہ تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چور ولایت کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل ،تھانہ عبدالخالق شہید پولیس نے مفرور ملزم صوبیدار کو سٹی پولیس نے مفرور ملزم عطاء اللہ اور جناح ٹائون پولیس نے اشتہاری ظفر اقبال کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی، جناح ٹائون پولیس نے ملزم محمد ہاشم سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ قائد آباد پولیس نے ملزم فیض اللہ کے قبضے سے 310 گرام چرس اور پشتون آباد پولیس نے مفرور ملزم فضل عرف فضلو کو گرفتار کیا جبکہ انڈسٹریل پولیس نے اشتہاری عبدالقیوم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔