کراچی(این این آئی)شمالی بحیرہ عرب کے اوپرموجود ہوا کا کم دباؤ مغرب کی جانب بڑھ گیا جس کے باعث کئی روز سے بندش کے بعد کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں اور درجہ حرارت تین ڈگری سے زیادہ کم ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج (بدھ)اورجمعرات مطلع گرم ومرطوب/ جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ شام،رات میں ہلکی بارش و بونداباندی کا امکان ہے۔
منگل کو شہرمیں کئی روزہ حبس کے بعد سمندری ہوائیں فعال ہونے کے سبب موسم چند روز کے مقابلے میں بہتررہا۔