راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے سانحہ 9مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ پراسیکیوٹر جنرل نے راولپنڈی میں 9 مئی کے 14 مقدمات میں ملزمان کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔ درخواست میں راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں 700سے زائد پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکن نامزد ہیں۔ درخواست میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کو فریق بنایا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید احمد سمیت 57ملزمان کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔ درخواست میں راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں 700سے زائد پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکن نامزد ہیں۔