راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) جامع ٹریفک اینڈ ٹرانسپورٹیشن پلان کمیٹی کا اجلاس راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کانفرنس روم میں ہوا جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل آرڈی اےکنزہ مرتضیٰ نے کی۔اجلاس میں راولپنڈی شہر میں ٹریفک اور نقل و حمل کے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ آر ڈی اے کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن رفاقت گوندل اور ڈائریکٹر لینڈ آر ڈی اے ملک غضنفر علی اعوان کو ہدایت کی کہ وہ بالخصوص مری روڈ پر ٹریفک کے مسائل کے حل اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے تندہی سے تعاون کریں۔