• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوہرہ کمیونٹی کاروباری شعبے میں مزید بڑھ چڑھ کر حصہ لے‘ صدر زرداری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بوہرہ کمیونٹی پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار بوہرہ کمیونٹی کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر نے کہا کہ بوہرہ کمیونٹی پاکستان کی معیشت اور کاروباری شعبے میں مزید بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ انہوں نے کہا کہ بوہرہ کمیونٹی کی تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں خدمات قابل تحسین ہیں۔ صدر مملکت نے سماجی خدمات کے شعبے میں پاکستان کیلئے سیدنا مفضل سیف الدین کی خدمات کو سراہا۔
اہم خبریں سے مزید