کراچی(اسٹاف رپورٹر) دسمبر میں ہونے والی پہلی پاکستان سپر ہاکی لیگ کے لئے بنائی گئی کمیٹی میں سابق ہاکی اولمپیئنز کو بھی شامل کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین ،خواجہ جنید، سابق کپتان حسن سردار کو بھی غیر ملکی کھلاڑیوں اور لیگ کے ٹیکنکل معامالات کی دیکھ بھال کے لئے کمیٹی کا حصہ بنایا جائے گا،پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی لیگ رواں سال دسمبر میں ہوگی، اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی کے دورے پر انہوں نے کہا کہ ہاکی میں بہتری کے لئے سابق اولمپیئنز کی خدمات اور مشاورت حاصل کی جائے گی۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ اگلے اولمپکس گیمز کے لئے ابھی سے تیاری کرنا ہوگی ۔