پشاور(خصوصی نامہ نگار) خیبرپختونخوا سٹوڈنٹس اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر بحر کرم نے کہا ہے کہ صوبائی سٹوڈنٹس اولمپک گیمز اکتوبر میں پشاور میں کرائی جائیں گی، خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں نوجوانوں اور طلباء وطالبات کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ خیبرپختونخوا سٹوڈنٹس اولمپکس ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کے اجلاس، جس میں سپورٹس آرگنائزر وصال محمد خان، ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ ارشد حسین، انور رشید، ہدایت اللہ، محمد عاصم، تاج محمد، ڈائریکٹر سپورٹس پشاور تعلیمی بورڈ منظر خان، اصغر خان آفریدی، لیلیٰ، ہدایت اللہ، ڈائریکٹر سپورٹس شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی ماریہ ثمین، سجاد خان اورپاکستان سٹوڈنٹس اولمپکس فیڈریشن کے عہدیداروں نے شرکت کی،