• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی رہائی کیلئے جان کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، ملک لیاقت علی خان

پشاور ( جنگ نیوز )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ملک لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔عمران خان کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچائے بغیر آرام سے نہیں بیٹھیں گے لوگوں نے جس مقصد کے لیے ووٹ دیا ہے اس مقصد کے حصول کے لیے شبانہ روز تگ ودو کرتا رہونگا۔ پارٹی ورکرز اور ووٹرز کی عزت اپنی عزت کی طرح عزیز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود اور پارٹی کے تنظیمی عہدیداروں سے ملاقات میں کیا۔
پشاور سے مزید