کراچی(اسٹاف رپورٹر)سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان کی اپیل پر کراچی پریس کلب پر تحریکِ لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے زیرِ انتظام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرےسے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظمِ اعلیٰ تحریکِ لبیک پاکستان مفتی غلام غوث بغدادی نے کہا کہ مبارک ثانی کیس کا فیصلہ قانون و آئینِ پاکستان اور شریعت اسلام کے متصادم ہے، مرکزی رکنِ شوریٰ امیر تحریکِ لبیک پاکستان کراچی ڈویژن مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے ختم نبوت ﷺ پر جانیں قربان کی ہیں ہم بھی تیار ہیں، ہماری ہر گستاخ سے جنگ ہے، عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے جو بات کی گئی ہم اس کی تائید کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ صدر مملکت اور وزیراعظم کو اس معاملے میں لیکر بیٹھیں گے، ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے آپ لوگوں کا کیا اسٹینڈ ہے ہمیں بھی واضح کیا جائے، امیر جماعت اسلامی سے بھی ہم امید کریں گے کہ وہ اپنے دھرنے کو ختم نبوت ﷺ کے دھرنے میں تبدیل کر دیں گے کیونکہ وقت کا یہی تقاضا ہے، احتجاجی مظاہرے میں اراکین کراچی کمیٹی اور ہزاروں عاشقانِ خاتم النبین ﷺ نے شرکت کی۔