پشاور(جنگ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی کونسل محمد فیاض خان کے آفس میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر پیپلز ٹریڈ فورم کے صوبائی کنونیئر و ممبر کنٹونمنٹ بورڈ نعیم بخش ایڈوکیٹ، صوبائی سینئر نائب صدر محمد ریاض خان، پشاور صدر کامران صدیق، جوائنٹ سیکرٹری منیر خان، ساجد علی اور شہزاد خان نے شرکت کی۔